سید حسن نصر اللہ نے اپنے حالیہ بیان میں واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ اگلی جنگ زمین پر نہیں ہوگئی بلکہ سمندری سرحدوں پر بھی ہوگی کیونکہ لبنان میں تیل اور گيس کے ذخائر کا معاملہ، اس ملک کے عوام کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
اسرائیل کا دعوی ہے کہ بحیرہ روم کی گیس اور آئیل فیلڈ – 9 اس کی سرحد کے اندر ہے لیکن وہ اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر پا رہا ہے کیونکہ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل کی سمندری سرحد کا ابھی تک تعین ہی نہیں ہوا ہے۔ یہی نہیں،




















