قومی اسمبلی کی ڈھائی سو نشستوں کے لیے تقریباً چوبیس سو امیدوار میدان میں ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عوام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہر ووٹر چاہے وہ خاتون ہو یا مرد، اپنا حق رائے استعمال کرے ۔ ان پارلیمانی انتخابات کو مارچ سن 2019 میں ہونے والے صدارتی الیکشن کی ایک تیاری بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ناقدین کے مطابق صرف سکیورٹی ہی ایک مسئلہ نہیں، جس سے اس انتخابی عمل کو خطرہ ہے بلکہ بدعنوانی اور دھاندلی بھی انتخابات کی شفافیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔