کابل:افغانستان میں آج پارلیمانی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کابل میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے نزدیک بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ، جب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استمعال کرنے کی خاطر ان پولنگ مراکز میں موجود تھے ۔
تاہم فوری طور پر تفصیلات مع تاہم بدعنوانی کے الزامات اور تشدد کی وجہ سے حکمت عملی کے حوالے سے اہم جنوبی صوبے قندھار میں الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔رائٹر نے بتایا ہے کہ افغانستان کے الیکشن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ہفتے کے دن ہونے والے ان انتخابات میں تشدد کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔ تقریبا 54 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کوشش ہو گی کہ ملک میں انتخابی عمل تشدد کے بغیر جاری رہے ۔
اے ایف پی نے بتایا ہے کہ کابل میں متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئے ، جب ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی خاطر ان پولنگ مراکز کے باہر قطاروں میں موجود تھے ۔انتخابی عمل کے دوران پرتشدد واقعات کا خطرہ پہلے سی ہی موجود تھا، جس کی وجہ سے ووٹرز پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرنے سے کترا بھی رہے ہیں۔