ابوظبی میں محکمہ سیاحت و ثقافت نے سعودی عرب سمیت 13 ممالک کے سیاحوں پر کورونا وائرس کے حوالے سے آئسولیشن کی پابندی اٹھا لی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے محکمہ سیاحت نے کہا ہے کہ ’ابوظبی کی سیر کریں‘ کے عنوان سے جاری سیاحتی پروگرام کے تحت 13 ممالک سے آنے والوں کے لیے آئسولیشن کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
جن ممالک کے شہریوں کو آئسولیشن فری کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب، آسٹریلیا، چین، برونائی، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ناروے شامل ہے۔
ابوظبی کے سیاحتی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک کے شہریوں کو ابوظبی میں کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت آئسولیشن میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ممالک کی فہرست کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ فہرست میں تبدیلی اور اضافے کا بھی امکان ہے تاہم یہ اسی صورت میں ہوگی جب دیگر ممالک میں بھی کورونا کے حوالے سے حالات بہتر ہوں گے۔
(بشکریہ جنگ)


















