کبھی ملائم سنگھ یادو کے بے حد قریبی لوگوں میں شمار کئے جانے والے امرسنگھ کے بی جے پی سے منسلک ہونے کی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ ان کے حالیہ بیان بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ امر سنگھ سے خاص بات چیت میں نیوز 18 نے جب ان سے یہی سوال کیا، تو انہوں نے ان امکانات کو خارج نہیں کیا۔
امرسنگھ نے کہا کہ بی جے پی سے ان کے منسلک ہونے کا فیصلہ (بی جے پی صدر) امت شاہ کوکرنا ہے، میں بی جے پی سے منسلک ہوں یا نہیں، لیکن اب مودی جی کے لئے ہی کام کروں گا۔
راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ امرسنگھ نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) پرتنقید کرتے ہوئے انہیں “ذات پرست” قراردیا۔