ممبئی:انٹلی جنس بیورو (آئی بی) کی مہاراشٹر کے مذہبی مقامات پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی اطلاع کے بعد پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق گزشتہ برس جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی قیادت والی حکومت بنی ہے اس وقت سے ہی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کی وارننگ جاری ہے ۔ پوری ریاست میں مذہبی مقامات پر الرٹ کے بعد سیکورٹی کے انتظامات چاق و چوبند کردے ئے گئے ہیں۔خفیہ اطلاع کے مطابق تقریباً آٹھ سے دس تربیت یافتہ دہشت گرد، شدت پسند لیڈروںیا مذہبی مقامات کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
یہ دہشت گرد بھیڑ بھاڑ والے مقامات جیسے شاپنگ مالس، ٹرین، میٹرووغیرہ کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 18جون سے مسلمانوں کا رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہورہا ہے اور اس دوران مسجدوں میں نماز ادا کرنے کے لئے کافی بھیڑ ہوتی ہے ۔
آئی بی سے موصولہ اطلاع کے مطابق پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیسے جماعت الدوة، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین نے ان حملوں کو انجام دینے کیلئے اپنے چند جنگجو ¶ں کو یہاں کے لئے روانہ کیا ہے ۔ خفیہ اطلاع میں سیکورٹی ایجنسیوں کو آئندہ اطلاع ملنے تک ہائی الرٹ رہنے کو بھی کہا گیا ہے ۔