نیو یارک..؛مشہور شخصیات کے ہم شکل ہو نا فائدہ مند بھی ہے اور نقصاندہ بھی لیکن امریکی صدر با راک اوباماکے ہم شکل کے تو مزے ہی مزے ہیں، جس نے نیو یارک سٹی میں ہزاروں افراد کو بے وقو ف بنا دیا۔ ہو بہو با راک اوباما کی شکل کا حامل یہ شخص پروٹوکول اور با ڈی گارڈز کے ہمراہ ٹائمز اسکوئر میں آیا جہاں اس کی آمد پر ایک تصویر کھینچنے کی خاطر ہزاروں لو گ جمع ہو گئے
۔صدر کی طرح لو گوں کو ہاتھ ہلا ہلا کر اس شخص نے سب کے ساتھ تصاویر بنوائی اور پھر جس طرح پروٹوکول میں آیا تھا اس مختصر دورے کے بعد اسی انداز سے واپس گا ڑیوں کے قافلے میں چلا گیا۔اس دوران ان کا پو لیس سے بھی سامنا ہو الیکن ایک نجی ٹی وی کے تعاون سے تیار کر دہ اس منصوبے کے باعث بچت ہو گئی تاہم لوگ خوش ہوئے اور اس نے سب کو بے وقو ف بھی بنا دیا۔