جکارتہ : انڈونیشیا کے لاپتہ طیارہ مل گیا ہے جبکہ خراب موسم کے باعث تباہ طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طیارے کا ملبہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے کالیمنتان کے قریب سمندر سے ملا۔انڈونیشیا کے سول ایوی ایشن چیف نے ملبہ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔
تین روز قبل لاپتہ ہونے والی ائر ایشیا کی پرواز QZ8501 کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈوکو مورجاتموجو کا کہنا تھا کہ امدادی رضا کاوروں اور سرچ آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو واضح شواہد ملے ہیں، جن میں گارگو گیٹ اور مسافروں کے حصہ کے دروازے شامل ہیں۔
انڈونیشیا کی نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ بمبانگ سوئلیسٹیو کا کہنا تھا کہ طیارے کی تلاش کے دوران ایک لش بھی سمندر کی سطح پر نظر آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندر کی اسطح پر ایک شہہ تیرتی ہوئی نظر آئی ہے اور قوی طور پر امکان ہے کہ یہ کسی مسافر کی لاش ہے۔
دوسری جانب خراب موسم کے باعث طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
طیارے میں عملے سمیت 162 افراد سوار تھے، یہ طیارہ انڈونیشیا سے سنگا پور جا رہا تھا جب پرواز کے 45 منٹ بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ انڈونیشیاء سے سنگاپور 162 مسافروں کو لے کر جانے والی پرواز کیو زی 8501 گزشتہ روز بحیرہ جاوا کے اوپر پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی تلاش کے لیے انڈونیشیاء کے ساتھ آسٹریلیا، سنگاپور اور ملائیشیاء کے طیارے اور بحری جہاز سرگرم ہیں۔
انڈونیشیاءکے قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہوگا اور اب اس کا ملبہ سمندر کی تہہ میں ہوگا۔