پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر اوچا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ پندرہ روز کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مارچ سے پندرہ مارچ کے عرصے کے دوران انجام پانے والی انہدامی کاروائیوں کے نتیجے میں چوبیس بچوں سمیت بیالیس فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ایک سو بیالیس افراد بلواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ چھبیس میں سے سترہ املاک کو فوجی نوٹس کے ذریعے مسمار کیا گیا ہے۔
Read Also
قرآن حکیم کے خلاف ہرزہ سرائی
غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری کو روز کا معمول بنا رکھا ہے۔
مکانات مسماری کے واقعات میں ہزاروں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم رکھا گیا ہے۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


