نیو یارک : سنیئر امریکی سیاستدان نے داعش دہشتگرد تنظیم کے پیچھے امریکی،صہیونی،سعودی گٹھ جوڑ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کو معرض وجود میں لانے کا مقصد صہیونیوں کو طاقتور اور سعودیوں کے اثرورسوخ میں اضافہ کرنا ہے. ان خیالات کا اظہار امریکہ کی گرین پارٹی کے سنیئر رکن ‘میلس ہوگن’ جو امریکی کانگریس کے سابق نامزد امیدوار بھی تھے، نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ داعش کو اس لئے بنایا گیا تا کہ ایران اور شام کو نقصان دینے کے ساتھ سعودیوں کی بالادستی میں اضافہ ہو اور خطے میں اسرائیل بھی مزید طاقتور بنے.