ہمارا ملک تہذیب اور ثقافت سے مالامال رہی ہے اور کئی عظیم لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے آج کے طالب علموں کو ان کے بارے میں پڑھایا جانا چاہئے کیونکہ وہ اپنے ملک کی مکمل تاریخ نہیں جانتے ”َ۔
انہوں نے سوامی وویکانند، رویندر ناتھ ٹیگور، مہاتما گاندھی، مہرشی اروند اور ڈاکٹر رادھا کرشنن کے تعلیم کے بارے میں پیش کئے گئے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف روزگار حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ ایک ذمہ دار شہری بنانے کے لئے ضروری ہے تاکہ ملک کی صحیح ترقی ہوسکے اور مستقبل بھی سنور سکے ۔نائب صدر نے تعلیم کو فطرت اور ثقافت سے منسلک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم نے اخلاق اور زندگی کے اقدار کی بھی تعمیر کرتی ہے ۔
اس سے پہلے فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ استاذ زندگی بھر استاذ ہی رہتاہے ۔ اگر وہ 25 سال سے استاذ ہیں تو ان کا پیشہ ہی پڑھانا ہوتا ہے ، وہ اپنا پیشہ نہیں بدلتا ہے ۔ والدین کے بعد، اساتذہ کی ہی زندگی میں اہمیت ہے کیونکہ وہ آپ کی زندگی کو ایک سمت دیتے ہیں۔
Pages: 1 2
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


