اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو اس کا احساس ہواور وہ بھی اپنے گھروں اور دکانوں میں شمسی نظام کو نصب کریں اور ماحول کو آلودگی سے بچائیں۔اس سے نہ صرف مسجد کو بلکہ آس پاس کے ماحول پر بھی اثراور فائدہ ہوگا۔
جامع مسجد میں سولار سسٹم نصب کرنے والی گرین پاورپروجیکٹس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے چیف آپریٹنگ افسر محمد سہیل شیخ نے کہا کہ جامع مسجدکو دیکھنے ملک بھر کے شہری آتے ہیں اور ان کے ذریعہ ایندھن بچانے اور سولارانرجی اختیار کرنے اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے سلسلے میں ایک پیغام وسیع پیمانے پر جائے گا۔