ممبئی کی200سال پرانی مسجد جامع مسجد آف بمبئی ٹرسٹ کی زیرنگرانی ہے اور اسے 1775میں تعمیر کیا گیا تھا ،جس کے احاطے میں محمد کتب خانہ ہے اور اس میں قدیم کتابیں اور قلمی نسخے محفوظ ہیں۔جبکہ جامع سنی کوکنی مسلم ٹرسٹ کے زیراہتمام ہے ۔جوکہ ایک تالاب پر تعمیر کی گئی اور ممبئی میں فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے ۔
تالاب میں پہلے سے خوبصورت مچھلیاں پائی جاتی ہیں ،لیکن چھوٹے کچھوے بھی چھوڑے گئے ہیں،اور اس طرح ٹرسٹ کے ذریعہ سبز اور شفا ف ماحول کے لیے بیداری پیدا کی جارہی ہے ۔
اس کا اظہار جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین نذیر احمد تنگیکر نے کیا اور کہا کہ نوجوان نسل میں آلودگی سے پاک ماحول کے سلسلے میں بیداری انتہائی ضروری ہے ۔شمسی توانائی کے نصب شدہ نظام پر آئے اخراجات کو 2021تک وصول کرلیا جائے ،