سی بی آئی کے مطابق سہراب الدین شیخ کا 26 نومبر 2005 کو احمد آباد کے نزدیک مبینہ فرضی انکاونٹر میں قتل کردیا گیا تھا ۔ اس کی اہلیہ کو تین دن کے بعد مار ڈالا گیا تھا اور اس کی لاش کو ٹھکانے لگادیا گیا ۔
سال بھر کے بعد 27 دسمبر 2006 کو پرجاپتی کا گجرات اور راجستھان پولیس نے گجرات – راجستھان سرحد کے پاس چپاری میں مبینہ فرضی انکاونٹر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ اس معاملہ میں 210 گواہوں سے جرح کی گئی ، جن میں سے 92 منحرف ہوگئے ۔
Pages: 1 2


















