سید حسنین سجادہ نشین درگاہ بقائیہ نے کہا کہ شیعہ عالم دین کی شان میں گستاخی کرنے والا جب شیعہ ہی نہیں رہ سکتا ہے تو شیعہ کے وقف بورڈ کا چیر مین کیسے ہوسکتا ہے ؟ لہذا وسیم رضوی کو فوراًہٹادینا چاہئے۔ مولانا سید غلام رضا نے کہا کہ وسیم کے کارنامے کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہے ۔
آر ایس ایس کو خوش کرنے کیلئے وہ ایسا کررہے ہیں۔درگاہ حضرت عباس کے سابق متولی عارف حسنین نے کہا کہ عالم کی بات نہ ماننے والے وسیم رضوی کے پاس بے حساب دولت جمع ہے ۔وقف جائدادوں میں خرد برد کر کے انہوں نے بہت دولت اکٹھاکرلی ہے ۔اس کی جانچ کی جانی چاہئے ۔
Pages: 1 2

















