پروفیسر ارشد جعفری نے جناب امیر کے انتہائی عفو و کرم کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر فرحت نادر رضوی نے خرید و فروخت میں عدل کی ضرورت اور اسے اسوہ جناب امیر سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر شاہ وسیم نے بتایا کہ یو ین او اور دوسرے عالمی اداروں کے اعلی افراد کا کہنا ہے کہ جناب امیر کا گورننس بہترین گورننس تھا۔
پرنسپل پروفیسر علی بہادر صدیقی نے اسلامی جمہور کی خصوصیات پر زور ڈالا۔ شکریہ کی تحریک پروفیسر اسد علی کاظمی نے پیش کی۔ نظامت کے فرایض مسعود رضوی نے ادا کئے۔
اس موقعہ پر مقررین کے علاوہ کالج منیجمینٹ کمیٹی سے سکریٹری مرتضیٰ حسنیں خان، کو آرڈینیٹر محترمہ اسماءجاوید مرتضیٰ، جناب ڈاکٹر ایم ایم سرفراز علی خان،مسعود رضوی نیز بیگم سرفراز علی خان، جناب ظفر عباس زیدی ، وغیر ہ اور کالج کے اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔


















