ذرائع کے مطابق ای ڈی کے افسر ان 55 سوالات پر محترمہ رابڑی دیوی سے جواب مانگ رہے ہیں۔ پوچھ گچھ شام تک چلنے کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے رابڑی دیوی کو پوچھ گچھ کے لئے دہلی میں واقع دفتر آنے کے لئے سات بار نوٹس بھیجا لیکن محترمہ رابڑی دیوی نے دہلی جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ جسے بھی پوچھ گچھ کرنی ہے وہ پٹنہ آئے ۔ اس کے بعد ای ڈی نے انہیں آٹھویں بار نوٹس بھیج کر آج پٹنہ میں واقع دفتر آنے کو کہا۔