یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔ ان پابندیوں اور حفاظتی اقدامات میں بعض پیشوں سے وابستہ افراد کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اسکولوں میں ماسک پہننا بھی لازمی ہے، تاہم ان اقدامات سے ہر کوئی خوش نہیں ہے۔ ان پابندیوں کے خلاف مظاہرے بھی بڑھ گئے ہیں۔ ہزاروں افراد مختلف یورپی شہروں میں کووڈ کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کر لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔