نئی دہلی،5 اپریل ؛ ملک میں گزشتہ 15 دنوں میں پٹرولیم ایندھنوں کی قیمتوں میں 13ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9.25 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو ان دو ایندھنوں کی قیمتوں میں منگل کو پھر اضافہ کیا۔