ان بچوں کے لیے نو جون کا دن ایک اداس دن ہو گا جب ارجنٹائن کی ٹیم اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔
فلسطینی بچوں نے خط کا اختتام ان الفاظ پر کیا ’ہم اپنے دوستوں کے ذریعے خدا سے دعا کریں کہ میسی ہمارے دلوں کو نہ توڑیں۔‘
میسی کا بائیکاٹ واضح رہے کہ ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان یہ دوستانہ میچ اس وقت کھیلا جائے گا جب حالیہ ہفتوں کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان جنگ میں تیزی آئی ہے۔
فلسطین فٹبال فیڈریشن کے صدر جبرئیل نے گذشتہ پیر کو اپنے ارجنٹائن کے ہم منصب کے علاوہ جنوبی امریکہ فٹبال فیڈریشن اور فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کو ایک احتجاجی خط لکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا ’اسرائیل کی حکومت اس میچ کو یروشلم میں منعقد کروا کر سیاسی معنی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔‘