احمد آباد ، 11 مارچ ؛ وزیر اعظم نریندر مودی حالیہ اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی زبردست جیت کے بعد آج اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک عظیم الشان روڈ شو میں حصہ لیں گے۔
پانچ میں سے چار ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مکمل اکثریت سے کامیابی کے بعد مسٹر مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے



















