بہارمیں ایک بار پھربھیڑکا ‘خونی’ چہرہ نظرآیا ہے۔ سیتامڑھی میں بھیڑنے ایک شخص کی چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ سیتامڑھی کے سہیارا تھانہ کے سنگرہیا گاوں کے باشندہ روپیش کو چوری کے الزام میں مقامی لوگوں نے پکڑا اورپھرپیٹ پیٹ کرنیم مردہ کردیا۔ جس شخص کا قتل کیا گیا ہے، وہ سیتامڑھی شہرسے بہن کا علاج کرانے کے بعد واپس لوٹ رہا تھا۔
اس دوران بھیڑنے اسے ریگا تھانہ کے رمنگرا کے کشن پورموڑکے پاس پکڑ لیا۔ واقعہ علی الصبح چاربجے کا ہے۔ جانکاری کے مطابق لوگوں نے چوری کے الزام میں اس کی پٹائی کی۔ پٹائی سے زخمی ہوئے شخص کوعلاج کے لئے پٹنہ کے پی ایم سی ایچ میں بھیجا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
اس معاملے کو لے کراب تک پولیس نے نہ تو کوئی کارروائی کی ہے اور نہ ہی ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ نے ہی کوئی شکایت درج کرائی ہے۔ حال کے دنوں میں بہار میں موب لنچنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جب بھیڑ نے قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے کسی کا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا ہے۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


