وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ 16جولائی کو جہاں مغربی مدنی پور میں کالج گراؤنڈ میں وزیرا عظم کی ریلی کے دوران پنڈال گرنے سے 90افراد زخمی ہوگئے تھے اسی میدان میں ترنمول کانگریس 28جولائی کو ریلی کا انعقاد کرے گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستان ایک تکثیری معاشرہ ہے ، جہاں ہر مذہب، زبان اور قبائلی رہتے ہیں ۔مگر ہم سب ہندوستانی ہیں اورکوئی بھی ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم نہیں کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندؤں کو توہین کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہندو ہیں ، تمام دیوی درگا کو مانتے ہیں اور ان کی پوجاکرتے ہیں مگر بی جے پی کا ہندتو ہندومذہب سے بالکل الگ ہے۔
اس میں کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت نہیں ہے ۔ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ سوامی ویکانند ہندو نہیں تھے، کیا رام کرشننا ہندو نہیں تھے ۔ان لوگوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست اور نفرت کو پھیلایا ہے ۔
Pages: 1 2
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


