انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کچھ دیواریں منہدم ہوئی ہیں لیکن اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔
ایران طویل عرصہ سے زلزلہ سے متاثر ملک رہا ہے۔ یہاں حالیہ برسوں میں بہت سے تباہ کن زلزلے آئے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں بھی كرمان شاه صوبے میں 7.3 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 620 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔