محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ وادی میں ریل خدمات ہڑتال کال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی جو 8 جولائی کو منائی جارہی ہے ، کے پیش نظر ریل خدمات اتوار کو بھی معطل رہیں گی۔
محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘ہم نے آج (ہفتہ کے روز) چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل کردی ہیں’۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر سے براستہ جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگر اور بارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔