محترمہ مفتی نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ بیان کے حوالے سے کہا ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرنا چاہتی ہوں۔ پاکستان میں ایک نئی سرکار بننے جارہی ہے ۔ ایک نیا وزیر اعظم بننے جارہا ہے ۔ اس (عمران خان) نے ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔ مذاکرات کی بات کی ہے ۔
آپ کو اس کا مثبت جواب دینا چاہیے ۔ الیکشن تو آتے ہیں اور جاتے ہیں۔ واجپئی جی (سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی) نے 2004 ء کے عام انتخابات سے قبل پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا۔ سرحدوں پر جنگ بندی کرائی تھی۔ بڑے لیڈر الیکشن کے بارے میں نہیں بلکہ لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں’۔