حیدرآباد28فروری؛ نیواسپیس انڈیا لمیٹیڈ (این ایس آئی ایل)کے پہلے تجارتی مشن میں اسرو نے برازیل کے امیزون 1اور دیگر
20سٹلائیٹس کو اے پی کے سری ہری کوٹہ سے آج کامیابی کے ساتھ چھوڑا خلائی ایجنسی کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی 51کا استعمال کرتے ہوئے سٹلائیٹس کو 10.23بجے چھوڑاگیا پی ایس ایل وی سی 51،این ایس آئی ایل کا پہلا تجارتی مشن ہے۔امیزون۔1اس مشن کا ابتدائی سٹلائیٹ ہے جو برازیل کا پہلا سٹلائیٹ مشن ہے جو ہندوستان سے چھوڑاگیا۔امیزون 1،نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ریسرچ(آئی این پی ای)کا پہلا زمین کا مشاہداتی سٹلائیٹ ہے۔
Stunning glimpses of today's lift-off#PSLVC51 #Amazonia1 #NSIL #INSPACe pic.twitter.com/MQJzAROxaV
— ISRO (@isro) February 28, 2021
اس سٹلائیٹ کے ذریعہ امیزون علاقہ میں جنگلات کی کٹائی کی نگرانی کے لئے استعمال کنندوں کو ریموٹ سنسنگ ڈاٹا فراہم کرتے ہوئے موجودہ ڈھانچہ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور بزازیل کے خطہ میں متنوع زراعت کا تجزیہ کرنے میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔20 سٹلائیٹس میں اسرو کے آئی این ایس۔2ٹی ڈی،آئی این۔اسپیس کے چار اور ایک ستیش دھون ایس اے ٹی اور این ایس آئی ایل کے 15سٹلائیٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل وی۔سی 51،پی ایس ایل وی کا 53واں مشن ہے۔پی ایس ایل وی۔سی/51امیزون 1،محکمہ خلا کے تحت حکومت ہند کی کمپنی این ایس آئی ایل کا پہلا مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
مودی نے ایمس میں کورونا ویکسین کی خوراک لی
سال 2021میں اسرو کا یہ پہلا مشن اورایس ڈی ایس سی شار سے 78واں خلائی مشن ہے۔
Congratulations to NSIL and @isro on the success of the 1st dedicated commercial launch of PSLV-C51/Amazonia-1 Mission. This ushers in a new era of Space reforms in the country. 18 co-passengers included four small satellites that showcase dynamism and innovation of our youth. pic.twitter.com/BbWYGLsyvo
— Narendra Modi (@narendramodi) February 28, 2021