ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے اعتراف کیا ہے کہ 27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں حادثہ کا شکار ہوئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہندوستانی میزائل سے ہی ٹکرا کر گر گیا تھا ۔ بھدوریا نے بتایا کہ اس معاملہ میں کورٹ آف انکوائری پوری ہوچکی ہے ۔

اعلی سطحی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ ہماری ہی غلطی کی وجہ سے پیش آیا تھا ، ہم اعتراف کرتے ہیں کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی ، ہم یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں کسی بھی صورت میں ایسی غلطی نہ ہو ۔
بتادیں کہ یہ حادثہ اسی دن پیش آیا تھا ، جس دن ونگ کمانڈر ابھینندن کے ایف 16 طیارہ کو تباہ کرنے کے بعد اپنے مگ کے تباہ ہونے کے بعد پاکستان میں اترگئے تھے ۔
بھدوریا نے بتایا کہ اس معاملہ میں دو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس ہیلی کاپٹر کو اسکواڈرن لیڈر سدھارتھ وششٹھ اڑا رہے تھے ۔ ہیلی کاپٹر نے 27 فروری کی صبح 10.10 بجے سری نگر ہوائی اڈہ سے اڑان بھری تھی ۔ اس کے تقریبا 40 منٹ پہلے پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے بڈگام میں دراندازی کی کوشش کی تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کو بھگادیا تھا ۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


