ووٹروں نے کھلے دل سے آزاد امیدواروں کی حمایت کی اور ریاست میں ذات اور مذہب کی سیاست کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو سدھرنے کی نصیحت دی۔
پارٹی کے امیدواروں کی جیت کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ دو نگر پنچایتوں میں صدر اور 42 وارڈو ں پر میونسپلٹی اور نگر پنچایت اراکین منتخب کرنے کے لئے ان کی پارٹی ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی ہمیشہ متبادل سیاست کو فروغ دیتی آئی ہے ۔