چینائی: بھارت میں 24 سالہ پربھو نے رکشے پر ایک پورٹیبل گھر بناکر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں 24 سالہ آرکیٹیکچر پربھو نے حیرت انگیز مہارت اور ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رکشے کی چھت پر ایک گھر بنا دیا۔ گزشتہ برس تیار کیے گئے اس گھر کی شہرت سوشل میڈیا پر ہوئی تو بزنس ٹائیکون دیو آنند بھی حیران رہ گئے۔
پربھو کے رکشے پر بنائے گئے گھر میں بیڈروم، کیچن، ٹوائلٹ، باتھ ٹب اور کام کرنے کی جگہ بھی ہے جب کہ 250 لٹر پانی کی ٹینکی بھی ہے۔ بجلی کے لیے سولر پینل بھی لگایا گیا ہے اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی لاگت محض ایک لاکھ روپے ہے۔
پربھو اپنے اس پروجیکٹ کے ذریعے رہائش کے لیے کم جگہ اور کم لاگت سے تیار کردہ گھروں کی تشہیر چاہتے ہیں جس کی بڑے شہروں میں شدید ضرورت ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔
— Alok Jain ⚡ (@WeekendInvestng) September 23, 2020
پربھو کے اس پروجیکٹ کو بزنس ٹائیکون دیو آنند مہندرا نے دیکھا تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور پربھو کی رکشے والے گھر کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Arun Prabhu resident of Paramathi Vellore Tamil Nadu, shocked everyone by building a wonderful house on auto rickshaw. this auto rickshaw 36 sq ft space has not only bedroom, living room, kitchen, toilet, bathtub and workspace, but a 250 litre water tank for water. 1/3 pic.twitter.com/sgeL2GQBXi
— [email protected] (@RushmaR) October 9, 2020
پربھو کی بھی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا کیوں کہ بزنس ٹائیکون مہندرا نوجوان آرکیٹیکچر سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔
Apparently Arun did this to demonstrate the power of small spaces. But he was also on to a larger trend: a potential post-pandemic wanderlust & desire to be ‘always mobile.’ I’d like to ask if he’ll design an even more ambitious space atop a Bolero pickup. Can someone connect us? https://t.co/5459FtzVrZ
— anand mahindra (@anandmahindra) February 27, 2021
Here is the video. It’s in Tamil but understandable and impressive how he did it.https://t.co/DbrxgfJDGo
— ℙ𝕒𝕟𝕥𝕙𝕖𝕣𝕒 𝕡𝕒𝕣𝕕𝕦𝕤 (@healed_warrior) October 9, 2020