سام سنگ کمپنی کی جانب سے فنگر پرنٹ سینسر کے نظام کو ختم کرنے سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ سابقہ اخباری رپورٹوں میں اس بات کو باور کرایا گیا تھا کہ کمپنی کے آنے والے دو نئے ماڈلوں “گیلکسی ایس 8” اور “گیلکسی ایس 8 پلس” میں فنگر پرنٹ سینسر کی جگہ تبدیل کر کے اسے پچھلی جانب کر دینے کو حتمی طور پر اس ٹکنالوجی سے دست بردار ہونے کی تیاری شمار کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل جنوبی کوریا کے ایک اخبار نے سام سنگ کمپنی کے ایک ذمے دار کی زبانی یہ بیان شائع کیا تھا کہ “گیلکسی ایس 8” ماڈل کو فون کے مالک کا چہرہ شناخت کرنے کی سکیورٹی ٹکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔ اس دوران چہرے سے متعارف ہونے اور فون سیٹ کو کھولنے میں محض 0.01 سیکنڈ کا وقت درکار ہوگا۔
Pages: 1 2














/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


