رپورٹ کے مطابق ‘اس اسٹوری کی تحقیقات کا آغاز اپریل 2017 میں اس وقت ہوا جب سوزان کریگ گوگل پر ایک مبہم اصطلاح mortgage receivable کی وضاحت پر سرچ کررہی تھی، یہ وہ اصطلاح ہے جو ٹرمپ خاندان میں رہن یا گروی (mortgages) بچوں سے فریڈ ٹرمپ کو دینے کے لیے استعمال کی جاتی تھی،
سوزان نے اس اصطلاح کے آخر میں ٹرمپ کا اضافہ کیا، تو انہوں نے امریکی صدر کی بہن ماریانا (ایک وفاقی جج) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان نامے کو دریافت کیا، جو انہوں نے سینیٹ میں اپنی تقرری کی توثیق کی سماعت کے دوران جمع کرایا تھا۔
عدالتی بینچ میں اپنے دورانیے کے دوران جمع کرائے گئے دیگر دستاویزات کے برعکس اس اعلان نامے پر نظرثانی نہیں ہوئی تھی۔ اس دستاویز میں سوزان کریگ نے ٹرمپ خاندان کی زیرملکیت ایک گمنام کمپنی آل کاﺅنٹی بلڈنگ سپلائی اینڈ مینٹینینس کی جانب سے 10 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کو نوٹس کیا’۔