انہوں نے باور کرایا کہ “مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہم دین دار اور دعوت الی اللہ انجام دینے والی خواتین کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہیں کہ وہ برقعے کا استعمال نہیں کرتی ہیں (بلکہ دیگر طریقوں سے پردہ کرتی ہیں)، یہ اس بات کی اچھی دلیل ہے کہ خواتین کو برقعے کی پابندی کی ضرورت نہیں”۔
سینئر علماء کمیٹی کے رکن نے واضح کیا کہ برقع ایک طرح کا “پردہ” ہے اور یہ اُس جلباب میں داخل ہے جس کا حکم اللہ تعالی نے خواتین کو قرآن کریم (سورہ الاحزاب آیت 59) میں دیا۔ شیخ المطلق کے مطابق عورت پردے کے لیے برقعے کو سر پر رکھّے یا کندھے پر یا کسی اور طریقے سے پردہ کرے اس میں کوئی حرج نہں۔
Pages: 1 2



















