مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کےکام میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
Pages: 1 2



















