سوامی نارائن فرقہ کے کروڑوں پیروکاروں میں ایک بڑی تعداد پاٹیدار یا پٹیل فرقہ کی ہے ۔ مسٹر مودی نے اس سال 15 اگست کو اس کے فرقہ کے سربراہ سوامی کے انتقال پر بھی گجرات کا اچانک دورہ کیا تھا اور وہاں خاصا وقت گزارتے ہوئے انہیں باپ کے برابر اور ان سے خاص پیار رکھنے والا بتایا تھا۔
گزشتہ 22 سال سے گجرات میں برسراقتدار بی جے پی کے لئے پاٹیدار فرقہ ایک بہت بڑا ووٹ بینک رہا ہے ۔ اب بھی ان کی ایک بڑی تعداد ، خاص طور پر پرانی نسل کے لوگ، بی جے پی کے کٹر حامی مانے جاتے ہیں۔ مسٹر مودی کا سوامی نارائن مندر کا دورہ کچھ ناراض پاٹیدارو ںکو بھی واپس بی جے پی کی جانب موڑ سکتی ہے ۔
Pages: 1 2


















