محققن کے مطابق پہلی بار صرف امریکا میں 18 سے 24 سال کی عمر کے فیس بک صارفین کی تعداد 5.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئے گی۔
اسی طرح 12 سے 17 سال کی عمر کے افراد میں یہ کمی 5.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ رجحان 2019 اور 2020 میں بھی برقرار رہ سکتا ہے اور فیس بک کی شرح نمو اس سے بری طرح متاثر ہوگی۔
اس عرصے کے دوران فیس بک 25 سال سے کم عمر بیس لاکھ صارفین سے محروم ہوسکتی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کا رخ کریں گے۔
Pages: 1 2



















