
مقامی سرکاری افسر نے بتایا کہ یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ مرنے والے میں کتنے طلبا شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دارالحکومت ٹوکیو سے 160 کلومیٹر شمال میں ناسو ڈھلان کے پاس برفانی تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 52 اسکولی طلبا اور 11 اساتذہ کاگروپ اوپر چڑھ رہا تھا۔
فائر برگیڈ کے افسر نے بتایا، “یہاں سال میں ایک یا دو بار برفانی تودے گرنے کا واقعہ پیش آتا ہے لیکن اس طرح کا بڑا واقعہ ابھی نہیں ہوا تھا۔


















