چارہ گھوٹالہ کا باقاعدہ معاملہ 38 اے / 96 دمکا خزانہ سے تین کروڑ 97 لاکھ روپے کی غیر قانونی نکاسی کا ہے ۔ اس معاملہ میں سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور جگن ناتھ مصرا سمیت 31 ملزمان تھے ۔ سی بی آئی نے اس معاملہ میں دو سابق وزر ائے اعلی مسٹر یادو اور ڈاکٹرمصر اور تین سابق وزراسمیت دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے 8 اکتوبر 1999 کو بہار کے اس وقت کے گورنر سورج بھان سے اجازت مانگی تھی۔گورنر نے 3 نومبر 1999 کو مسٹر یادو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی تھی۔
چار مقدمات میں سزا ہونے کے بعد مسٹر یادو کے خلاف اب بھی دو اور کیس چائباسہ ٹریژری سے 33.61 کروڑ روپے کی منظوری سے منسلک 68 اے / 96 اور ڈورنڈا ٹریژری سے 139.39 کروڑ روپے کی غیر قانونی انخلاء کا معاملہ 47 اے / 96 کورٹ میں زیر التوا ہے ۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


