کوئٹہ: پاکستان کے صوبے بلوچستان کےضلع مستنگ میں جمعہ کو دوپہر ایک خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار نوابزادہ سراج رائسنی سمیت 133 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تنظیم کی خبر رساں ایجنسی ’اماک‘ نے اپنے بیان میں دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور ثبوت پیش نہیں کئے ہیں۔ بلوچستان نگراں وزیر صحت فیض كاكر نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی ہے اور 125سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وطن پہنچنے سے پہلے ہونے والے دھماکے سے ملک میں کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔