رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں علوی حکومت کے بعض معیاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عدالت و انصاف ، پاکدامنی، تقوی ، پرہیزگاری ، عوامی کے ساتھ ہمراہی اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات علوی حکومت کے اہم معیاروں میں شامل ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اقتصادی اور معاشی امور میں مشغول حکام پر زوردیا کہ وہ اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں دن رات تلاش و کوشش کریں۔ اور وعام کی خدمت کو اللہ تعالی کی عبادت سمجھ کر انجام دیں۔
Pages: 1 2


















