سعودی عرب لوگوں کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب سرکاری ٹی وی پر ایک خاتون نیوز اینکر کو خبریں پڑھتے ہوئے دیکھا۔
سعودی عرب میں پہلی بار سرکاری ٹی وی ’ سعودی ٹی وی‘ پر رات کے پرائم ٹائم پر ایک خاتون نے نیوز بلٹین شروع کیا ہے۔
صحافی وئام ال دخيل نے اپنی ساتھی مرد نیوز اینکر کے ساتھ رات ساڑھے نو بجے کے بلیٹن میں مقامی اور بین الاقوامی خبریں پڑھیں۔
اس سے پہلے سعودی عرب میں رات کو سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نیوز بلیٹن میں مرد اینکرز ہی ہوتے تھے جبکہ خواتین موسم کی خبروں، صبح کے پروگرامز اور خواتین سے متعلق پروگرامز میں دکھائی دیتی تھیں۔
2016 میں پہلی بار ایک خاتون اینکر زومنہ ال ہاشمی نے صبح کا نیوز بلیٹن پیش کیا تھا۔
صحافی وئام ال دخيل جنوری 2018 سے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی سے منسلک ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وئام ال دخيل بحرین میں عرب نیوز کے لیے 2014 سے 2017 تک کام کر چکی ہیں اور کافی مقبول تھیں۔
Pages: 1 2















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


