گوگل کروم اس وقت سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ویب براﺅزر ہے مگر اس کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
برسوں سے کروم استعمال کرنے والے افراد کے براؤزنگ ڈیٹا گوگل تک پہنچنے سے روکنے کا آپشن دیا جارہا تھا۔
مگر اب ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی ماہر نے دریافت کیا ہے کہ گوگل نے خاموشی سے کروم میں چند تبدیلیاں کی ہیں۔
ان تبدیلیوں کے بعد جب صارفین کسی بھی گوگل سروس جیسے جی میل پر لاگ ان ہوتے ہیں، تو کروم خودکار طور پر صارفین کی اجازت کے بغیر براﺅزنگ ڈیٹا کو جمع کرنے لگتا ہے۔
گوگل کی جانب سے لاگ ان میں یہ تبدیلیاں گزشتہ دنوں کروم میں کی جانے والے نئے اضافے میں کی گئی تھیں اور صارفین کو ان سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔
جان ہوپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو گرین نے اپنے ایک بلاگ میں بتایا کہ کسی بھی گوگل سروس پر لاگ ان ہوتے ہی کروم کے صارفین کا کروم براﺅزر سرفنگ کا ڈیٹا گوگل کو بھیجنے لگتا ہے۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


