راجستھان کے الور میں گئورکشکوں کے ذریعہ 28 سالہ شخص کا پیٹ پیٹ قتل کردینے کے معاملہ میں سپریم کورٹ 20 اگست کو سماعت کرے گا۔
دراصل ماب لنچنگ کا یہ معامہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کورٹ نے اس معاملہ میں داخل عرضی کو پیر کو روز قبول کر لیا ہے۔ یہ عرضی تحسین پونا والا نے داخل کی تھی۔ اس میں انہوں نے راجستھان حکومت اور افسران پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے ماب لنچنگ جیسے واقعات پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کو بھی مناسب کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔ ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔ لیکن کورٹ کے فیصلہ کے باوجود ایسے پرتشدد واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


