انسان کو اگر کچھ بھی حاصل کرنا ہواور اس کے لئے محنت، لگن ہو اور جدوجہد کرے تو ضرور حاصل ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی اللہ سے رجوع کرتا ہے اور دعائیں مانگتا ہے تو وہ دعائیں بھی قبول ہوجاتی ہیں۔
اللہ کہتا ہےکہ جب بندہ خشوع وخضوع کے ساتھ مجھ سے کچھ طلب کرتا ہے تو میں اس کے سر اٹھانے سے پہلے ہی اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔
اسلام نے بتایا ہے کہ جب بارش نہ ہواور قحط سالی ہوجائے تو نماز استسقا (بارش کے لئے خصوصی نماز) کے ذریعہ اللہ سے پناہ طلب کی جائے تو اللہ کی رحمت کی بارش ہوتی ہے۔ یہ نماز دیر تک پڑھی جاتی ہے، اور عام طور پر نمازاستسقا کے بعد اللہ کی رحمت جوش میں آتی ہے اور پھر بارش ہوتی ہے۔
پتریکا ڈاٹ کام کے مطابق اترپردیش کے بھدوہی کے پیرخان پور واقع فقیرسیٹھ کے احاطے میں مسلمانوں نے چلچلاتی دھوپ میں نمازاستسقا ادا کی، جس میں شدید گرمی کی پرواہ کئے بغیر شہر کے بڑی تعداد میں مسلم بھائیوں نےشرکت کی۔ ایک طرف چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی، اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔
Pages: 1 2



















