ممبئی: ممبئی کے مختلف حصوں میں ہفتے کی صبح بھاری بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ریل اور ہوا ئی جہاز کی خدمات متاثر ہو ئیں۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں مانسون کے دوران موسلادھار بارش ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔ ممبئی میں مانسون آنے کی عام تاریخ 10 جون ہے ۔ برھن ممبئی میونسپل (بی ایم سی) نے مقامی لوگوں کو بارش کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں سے بچانے کے لئے بہت سے احتیاطی قدم اٹھائے ہیں۔ شہر کے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کے اندر رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر بی ایم سی نے اپنے تمام اعلی افسران کی ہفتہ کی چھٹی منسوخ کر دی ہے ۔