بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان جو ان دنوں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ ان کی ایک اور آنے والی فلم تاخیر کا شکار ہوگی۔
سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ جسے آئندہ ماہ 15 جون کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے، اس کی تاحال شوٹنگ مکمل نہیں ہوسکی۔
اطلاعات ہیں کہ اس فلم کے آخری مناظر بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں فلمائے جائیں گے، جس کے لیے ٹیم وہاں موجود ہے۔
یہ وہی ضلع ہے، جہاں سلمان خان 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم ساتھ ساتھ‘ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرن کا شکار کرتے ہوئے ایک مقدمے میں پھنسے تھے، جس پر انہیں گزشتہ ماہ 5 اپریل کو عدالت نے 5 سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔
Pages: 1 2




















