فرانس اور سوئیزرلینڈ کی مشترکہ کمپنی لافارژ نے کہا ہے کہ اس نے شام میں اپنے سیمنٹ کے کارخانے کو بچانے کے لئے دوہزار تیرہ اوردوہزار چودہ میں داعش کی براہ راست مالی مدد کی تھی اور اس کو غنڈہ ٹیکس دیاکرتی تھی۔
لافارژ سیمنٹ کمپنی کے سربراہ ہیٹ ہیس نےداعش کی مالی مدد کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور کمپنی کو اس کے لئے بےحد افسوس ہے۔