یاد رہے کہ بِل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر میں ایڈز ، تپِ دق اور بچوں میں اپاہج ہونے کی حالت جیسے مزمن امراض کے خلاف کئی منصوبوں کی فنڈنگ کر رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3.6 کروڑ سے زیادہ افراد زوالِ عقل کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں اکثریت الزائمر کا شکار ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک یہ تعداد دُوگنی اور 2050 تک تین گُنا ہو جائے گی۔ اس طرح آئندہ برسوں میں اگر کوئی مؤثر علاج سامنے نہ آ سکا تو آج سے 33 برس بعد تقریبا 11.5 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہوں گے۔



















