امریکی ارب پتی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اِلزائمر (فتورِ عقل) کے مرض کے انسداد کے شعبے میں متبادل تحقیق کی سپورٹ کے لیے اپنی ذاتی دولت سے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ “ہمیں چاہیے کہ اُن سائنس دانوں کو سپورٹ کریں جو مختلف نوعیت کے خیالات پیش کرتے ہیں۔ ہمیں الزائمر کے مرض سے شفایابی کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے والی سوچ کی ضرورت ہے”۔
بِل گیٹس کے مطابق انہوں نے 5 کروڑ ڈالر کی مذکورہ رقم کو Dimentia Discovery Fund کے تحت سرمایہ کاری میں لگایا ہے جس میں پبلک اور پرائیوٹ دونوں سیکٹر شامل ہیں۔