مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ کی شادی ماریا وکٹوریا باریرو کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔کیوبا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنبہ کے فیصلہ کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔سرکاری میڈیا میں ان کی موت کی خبروں کے اشاعت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ یہاں پریس عام طورپر اموات کی وجہ کی تفصیلات نہیں دیتی ہے ، خاص طورپر خودکشی کے معاملات میں۔مسٹر فدیل کاسترو کا 90برس کی عمر میں گزشتہ 25نومبر 2016کو انتقال ہوگیا تھا۔